’محمد‘ نام مقبول ترین ناموں میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
برطانیہ میں سال 2024 کے دوران بچوں کیلیے سب سے زیادہ ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سال 2024 کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’محمد‘ نام انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ مقتول رہا۔ یہ دوسرا سال ہے جس میں یہ نام سرفہرست رہا ہے جبکہ سال 2016 میں یہ ٹاپ 10 میں شامل تھا۔
ناموں کی درجہ بندی پیدائش کے اندراج میں دیے گئے ناموں کے عین مطابق اسپیلنگ (SPELLING) استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی، یعنی مختلف اسپیلنگ والے ایک جیسے ناموں کو الگ سے شمار کیا گیا۔
دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ محمد کے تین مختلف املا (اسپیلنگ) نے 2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے 100 بچوں کے ناموں کی فہرست بنائی۔
اعداد و شمار کے مطابق Muhammad لڑکوں کے نام کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ Mohammed نام 21ویں اور Mohammad نام 53ویں نمبر پر آیا۔
علاوہ ازیں، George نام چھٹے جبکہ William نام 27ویں نمبر پر ہے۔ Louis لڑکوں کیلیے 47ویں اور لڑکیوں میں Charlotte نام 23ویں نمبر پر ہے۔
2024 میں پانچ سے کم بار لڑکوں کو دیے گئے ناموں میں کتھبرٹ، کرسپن، اوسم اور بیکہم شامل ہیں۔ پانچ بار سے کم بچیوں کے ناموں میں آرکڈ، پوئم، سسلی اور ایورسٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2023 میں (Noah) دوسرے اور (Oliver) تیسرے نمبر پر رہا۔ اولیویا اور امیلیا اور مسلسل تیسرے سال لڑکیوں کے ناموں کیلیے سرفہرست رہے۔
اولیویا 2006 سے ہر سال لڑکیوں کے ناموں میں سرفہرست تین میں ہے، 2024 میں 2761 لڑکیوں کے نام سامنے آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔