پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گُڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں۔ آئین کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اور دیگر منصوبوں پر صوبوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی،10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملکی ضروریات پوری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔