ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ کبھی لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا۔
شبر زیدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی معیشت، حکومت اور پی ٹی آئی کے حوالے سے مختلف باتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو بیویوں کے چناؤ میں غلطی کی۔ ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا شخص لیڈر نہیں ہو سکتا اور میں اس بات پر بالکل کلیئر ہوں، ایسے آدمی کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ بندہ لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا ۔۔۔
شبر زیدی pic.
— Zafar Shirazi ???????? (@ZafarShirazi7) July 31, 2025
ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کبھی فیڈ بیک نہیں دیا لیکن اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار ضرور کیا تھا۔ جو آدمی یہ کام کر سکتا ہے اس سے دور رہنا بہتر ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ عمران خان کے ساتھ اختلاف ہے۔ اور جو ایسے فیصلے لیتا ہے وہ خطرناک بھی ہوتا ہے۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ عمران خان بے وقوف، بدتمیز، گدھا اور پاگل ہو سکتا ہے لیکن کرپٹ نہیں ، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کو مروایا ہے وہ قاتل نہیں ہے لیکن دوسرے لوگوں پر الزامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو
واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی سنہ 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ سمتھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ عمران خان کی دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں ہوئی تھی اور یہ شادی ایک برس ہی چل سکی پھر انہوں نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشریٰ بی بی پی ٹی آئی جمائما گولڈ سمتھ ریحام خان شبر زیدی عمران خان عمران خان شادی عمران خان شادیاںذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جمائما گولڈ سمتھ عمران خان شادیاں ریحام خان اور بشری کہ عمران خان پی ٹی ا ئی انہوں نے کا کہنا
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کے سلسلے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کے لیے تحریک انصاف نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
یہ کیس 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس سے متعلق ہے، جس میں سزا کے خلاف معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں ہو سکی۔ حالانکہ عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اس معاملے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
آج ہونے والی پیش رفت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان چیف جسٹس کے چیمبر میں پہنچیں تاکہ کیس کو جلد مقرر کرنے کی درخواست پیش کی جا سکے۔ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور وکلا بھی موجود تھے جن میں نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا اور خالد یوسف چوہدری شامل تھے۔ اسی دوران انتظار حسین پنجوتھا اور علی بخاری ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پہنچے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔
پارٹی قیادت اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے قانونی ٹیم کو متحرک کر رہی ہے تاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دی گئی سزا کو معطل کرایا جا سکے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ کیس کو غیر ضروری طور پر تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے جس سے انصاف کے تقاضے متاثر ہو رہے ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہائی کورٹ جلد سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرتی ہے تو اس کیس میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ اس معاملے کو سیاسی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے تاکہ عوامی دباؤ کے ذریعے عدالتی کارروائی میں تیزی لائی جا سکے۔