سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
کوئٹہ:
بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بولان میل کے مطابق کے علاقے
پڑھیں:
کیمرون میں بم دھماکا‘ 10ہلاک و زخمیوں کی اطلاعات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یاو¿نڈے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کیمرون کے علاقے میں بم دھماکے سے ہلاک اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براعظم افریقا کا وسطی ملک کیمرون کے شورش زدہ علاقے نارتھ ویسٹ آنگلوفون کے ایک بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں10 شخص ہلاک اور4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق دھماکا باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار سے منسلک پولیس اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس اہلکار اکثر وہاں اکٹھے ہوتے تھے، تاہم دھماکے کے وقت کوئی اہلکار بار میں موجود نہیں تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمام متاثرین عام شہری تھے جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاری میں مصروف تھے۔