قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ خلیجی ریاست قطر کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 3100 افغان مزدوروں کو قطر میں بھرتی کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت محنت کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی کا کہنا ہے درخواستیں جمع کرانے کا عمل منگل سے ملک بھر میں قائم مراکز میں شروع ہو چکا ہے۔
سمیع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ بدھ تک کابل اور اس کے آس پاس کے صوبوں سے 8 ہزار 500 سے زائد افراد نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے جب کہ ملک بھر سے 15 ہزار 500 سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی توقع کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف جنوبی شہر قندھار میں تقریبا 1000 افراد نے اور ہرات میں 2000 کے قریب افراد نے درخواستیں دیں۔طالبان حکومت کا کہنا تھا کہ یہ ملازمتیں ملک میں شدید غربت اور بے روزگاری کے خلاف لڑنے میں مددگار ہوں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ہالی ووڈ کے ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ
ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں، فلم سازوں اور دیگر تخلیقی شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون روکنا ہے جو مبینہ طور پر فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔
اس بائیکاٹ کا اعلان ایک اجتماعی حلف نامے کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جیسے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اولیویا کولمین، ہدایتکارہ آوا ڈو ورنے، اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن، مارول فلموں کے اداکار مارک روفیلّو، اور ہدایتکار ایڈم مکائے نے دستخط کیے ہیں۔
حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فنکار اور فلمی کارکنان ایسے کسی اسرائیلی ادارے یا فلمی منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف جبر یا ’نسل کشی‘ کی کارروائیوں میں معاونت کرتا ہو۔