ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی یورپ کی صنعتوں کے لیے کڑا امتحان، اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو عائد ہونے والے نئے ٹیرف نظام کے اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے ہیں،کئی کمپنیوں نے اشیاء کی ترسیل روک دی ہے، کچھ نے قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ کئی کو منافع میں کمی کا سامنا ہے اور کئی کاروباری اداروں کو خدشہ ہے کہ وہ شاید برقرار نہ رہ سکیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جمعہ سے زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر رہا ہے جو کہ عالمی تجارت کی تشکیل نو کی بڑی مہم کا حصہ ہے، اگرچہ یہ شرح ان بلند ترین دھمکی آمیز سطحوں سے کم ہے لیکن 1930 کی دہائی کے بعد بلند ترین ٹیرف ہیں۔انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینڈریو ولسن نے کہاکہ کمپنیاں اب بیدار ہو رہی ہیں کہ ہمیں ایک تاریخی حد تک بلند ٹیرف شرح کا سامنا ہے، یہ صورت حال شاید صرف اسی وقت بدلے گی اگر امریکی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی روابط میں شپمنٹ میں تاخیر اور سپلائی چین اسٹریٹیجی پر نظرثانی جیسے رجحانات سامنے آ رہے ہیں، اب امریکہ سے تجارت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اس کی پیچیدگی ناقابل تصور حد تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی کے جوہانس سیل باخ نے کہاکہ یہ ٹیرف بحر اوقیانوس کے دونوں کناروں پر انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ہیں، ہم ’’زیرو فار زیرو‘‘ ٹیرف کی امید کر رہے تھے لیکن فی الحال 15 فیصد کا سامنا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ لگژری برانڈز کو نسبتاً کم نقصان کا سامناہے کیونکہ وہ اپنی قیمتیں بڑھا سکتے ہیں،بڑی کمپنیاں کسی حد تک منافع میں کمی برداشت کر سکتی ہیں یا پیداوار کا کچھ حصہ امریکہ منتقل کر سکتی ہیں۔کنزیومر جائنٹس جیسے پراکٹر اینڈ گیمبل نے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کا اشارہ دے دیا ہے جبکہ ایڈیڈاس نے بھی قیمتیں بڑھانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔رائٹرز کے عالمی ٹیرف ٹریکر کے مطابق تقریباً 300 کمپنیوں میں سے 99 کمپنیوں نے ٹیرف جنگ کے ردعمل میں قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے جن میں اکثریت یورپی کمپنیوں کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی یورپ کی صنعتوں کے لیے ایک کڑا امتحان بن چکی ہے، ٹیرف کے بڑھتے اثرات سے بچنے کے لیے کمپنیاں قیمتیں بڑھا رہی ہیں، شپمنٹ مؤخر کر رہی ہیں، یا پیداوار کا رخ موڑ رہی ہیں تاہم چھوٹے کاروبار اور مخصوص شعبے بدترین دباؤ کا شکار ہیں جنہیں آنے والے دنوں میں وجودی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی صنعتوں کا سامنا رہی ہیں کے لیے
پڑھیں:
قطر امریکا کا بہترین اتحادی، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔
ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا چاہیے، انہیں حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا روس کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیار ہے اور یورپ کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہے ہیں جبکہ امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روسی تیل پر انحصار کرے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے۔