ادویات کی قیمتیں کم کریں ورنہ سزا بھگتنے کو تیار رہیں، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر بتایا کہ انہوں نے 17 بڑی دوا ساز کمپنیوں کو خطوط بھیجے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو حکومت اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے امریکی عوام کو ریلیف دلائے گی۔
ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کے ابتدائی جوابات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ یہ جوابات صرف الزامات کو منتقل کرنے اور ایسی پالیسیوں کی بات کرتے ہیں جو صرف صنعت کے فائدے میں ہیں، عوام کے نہیں۔
صدر ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کا حکم نامہ جاری کیا تھا اور اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ادویات کی قیمتیں دنیا کے دیگر ممالک کی سطح پر نہ لائی گئیں تو فارما کمپنیوں پر اضافی ٹیرف (ٹیکس) عائد کیے جائیں گے۔
ٹرمپ کی یہ مہم امریکی عوام کو مہنگی ادویات کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک بڑا قدم تصور کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی این ویڈیا کی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا۔ برطانوی جریدے کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی بائٹ ڈانس اور علی بابا سمیت دیگر کمپنیوں کو امریکی کمپنی سے چپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکی کمپنی این ویڈیا کی تمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپس کی خریداری اور آرڈرز بھی منسوخ کر دیں۔