کراچی:

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن نے انگلینڈ کے بہترین اسپنر کا نام بھی ظاہر کر دیا۔

سڈنی میں کرکٹ آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن لائن نے کہا کہ جیک لیکچ انگلینڈ کے بہترین اسپنر ہیں کیونکہ تجربہ اور کنٹرول بہت زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال لنکاشائر میں جمی اینڈرسن کے ساتھ کھیلا اور انہوں نے مجھے بتایا کہ شعیب بشیر کو اسی کام کے لیے منتخب کیا ہے جو میں کرتا ہوں۔ مجھے اس پر کچھ فخر محسوس ہوا اور یہ اچھا لگا کہ میرے کام کی قدر کی جا رہی ہے۔

نیتھن لائن نے کہا کہ سچ کہوں تو شعیب بشیر ابھی تک ٹھیک ہی رہا ہے لیکن میری نظر میں، جیک لیچ اب بھی اُن کا بہترین اسپنر ہے۔

آسٹریلوی اسپنر نے کہا ایسا لگتا ہے کہ جیکب بیتھل اس ہفتے اسپن کا کردار ادا کریں گے لیکن جیک لیچ مستقل مزاجی اور کنٹرول لاتا ہے، میرے لیے وہ اب بھی اُن کا بہترین اسپنر ہے۔

واضح رہے کہ جیک لیچ نے انگلینڈ کی جانب سے آخری مرتبہ 2024 کے دورہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے تین ٹیسٹ میچوں میں 31.

43 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں، بشیر نے حالیہ ٹیسٹ میچوں میں صرف 54.10 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بہترین اسپنر نے کہا

پڑھیں:

 شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی:

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی چھٹی گیند پر دو رنز بنا کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

25 سالہ بھارتی کپتان اب تک جاری پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 724 رنز بنا چکے ہیں اور بھارت و انگلینڈ کے درمیان کسی بھی دو طرفہ سیریز میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن چکے ہیں۔

شبمن گل اب دو بڑے بھارتی ریکارڈز کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں۔ اگر وہ دی اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مزید 11 رنز بنا لیتے ہیں، تو وہ سنیل گاوسکر کا 732 رنز کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جو انہوں نے 1978-79 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔

اگر وہ اس میچ میں مجموعی طور پر 53 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے ہیں، تو وہ گاوسکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیں گے، جو 1971 کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں 774 رنز کے ساتھ بھارت کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اس کے علاوہ شبمن گل پہلے ہی ویرات کوہلی کا 2016 میں انگلینڈ کے خلاف بنایا گیا 655 رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

گل کی نظریں اب انڈیا-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور پر ہیں۔ اگر وہ اس میچ میں مزید 31 رنز بنا لیتے ہیں، تو وہ انگلینڈ کے گراہم گوچ کا 1990 میں بنایا گیا 752 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے، جو اس سیریز میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسم محمد انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال بچوں کا مقبول ترین نام رہا،رپورٹ
  •  شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام
  • 18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا
  • بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا
  • پاکستان میں جرمنی کی سابقہ اولمپک چیمپئن کھلاڑی کے ریسکیو کی کوششیں جاری
  • لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل، بھارتی کھلاڑی اور میڈیا آپس میں الجھ پڑے
  • پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر سے متعلق بڑی خبر