سپین کاویزا صرف21ہزارروپےمیں:یورپ جانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
سپین کاویزا صرف21ہزارروپےمیں
یورپ جانے کے خواہشمندوں کے لئے سنہری موقع
یورپ جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم یورپی ملک نے سب سے سستا ویزا متعارف کرادیاجو صرف 21 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سپین یورپ کے خوبصورت لیکن مہنگے ممالک میں سے ایک ہے تاہم اب اس نے غیر یورپی افراد کے لیے یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا صرف 75 ڈالر (لگ بھگ 21 ہزار روپے پاکستانی) میں فراہم کر رہا ہے۔
سپین نے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا متعارف کرایا یہ ویزا ان غیر یورپی ریمورٹ ورکرز کے لیے ہے، جو اسپین میں ایک سال یا اس سے زائد مدت تک رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں۔
اسپین کے اسٹارٹ اپ ایکٹ کے تحت شروع کیا جانوالا ’’ڈیجیٹل نوماڈ ویزا‘‘ عالمی ٹیلنٹ اور ریموٹ پروفیشنلز کو راغب کرنے کے لیے ہے، جو روایتی ورک پرمٹ کے مقابلے میں سستا اور آسان ہے۔
یہ ویزا حاصل کر کے غیر یورپی افراد اسپین میں رہائش اختیار کر کے غیر ہسپانوی کلائنٹس یا کمپنیوں کے لیے کام کر سکیں گے۔
یہ ویزا صرف غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے۔ ویزہ ہولڈرز کو ریموٹ کام کرنا ہوگا۔ یا تو کسی غیر ہسپانوی کمپنی کے ملازم کے طور پر یا خودمختار پروفیشنل کے طور پر جس کے زیادہ تر کلائنٹ غیر ملکی ہوں۔
اس ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد کی 80 فیصد آمدنی اسپین سے باہر کے ذرائع سے ہونی چاہیے جب کہ ویزے کے بعد آپ کو اپنے کلائنٹس یا کمپنی کے ساتھ کم از کم تین ماہ سے کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ویزہ ہولڈرز کی کمپنی یا کاروبار کم از کم ایک سال سے چل رہا ہو۔
اس ویزے کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ یورپ کا سب سے سستا ویزا ہے جو صرف 75 ڈالر (پاکستانی 21 ہزار روپے) میں مل سکتا ہے جبکہ روایتی ورک ویزوں کے مقابلے میں درخواست کا عمل تیز اور کم پیچیدہ ہے۔
اس ویزے کے حصول کے بعد آپ ایک سال تک اسپین میں رہ سکتے ہیں اور اس کے بعد بھی قیام کی مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اسپین میں آمدنی کے طے شدہ تقاضے پورے کرتے ہیں تو اپنے خاندان کے ساتھ بھی رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔
خواہشمند غیر یورپی شہری اپنے ملک سے یا اسپین میں (مثلاً سیاحتی ویزا پر) رہتے ہوئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست کے ساتھ ریموٹ ملازمت یا فری لانس معاہدوں کا ثبوت، اس کے علاوہ آپ کے آجر یا کاروبار کا ایک سال سے زیادہ عرصہ سے چلنے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔
امیدوار کو ویزے کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی آمدنی کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اس کو اپنے صاف ستھرے کریمنل بیک گراؤنڈ کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسپین اپنی ثقافت، کھانوں اور موسم کی وجہ سے منفرد ہے۔ بارسلونا کی ہلچل، میڈرڈ کی تاریخی دلکشی یا بحیرہ روم کے پرسکون ساحل، ہر جگہ ریموٹ کام کیلئے شاندار ماحول ہے۔ اس سستے ویزا اور دلکش طرز زندگی کے ساتھ، اب آپ کے ڈیجیٹل نوماڈ خواب کو حقیقت بنانے کا بہترین وقت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔ یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی مغربی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوئی اور یورپی یونین کے ساتھ نئے مواقع پیدا ہوئے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے پاکستان کو اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس جماعت سے قومی مفاد کی توقع رکھنا فضول ہے۔ پی ٹی آئی کی تاریخ ریاستی اداروں کی تضحیک، قومی سلامتی کے معاملات میں غیر سنجیدگی، اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور کرنے کی سازشوں سے بھری پڑی ہے۔عظمیٰ بخاری نے بھارت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگی شکست کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے اور مودی حکومت اب جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کے خلاف محاذ کھولنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کا فیٹف جیسے فورمز پر بیانیہ گنڈاپور جیسے افراد کی غیر سنجیدگی سے تقویت پاتا ہے، جو قومی سلامتی سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔