وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔
ایکسپریس کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزارت داخلہ
پڑھیں:
سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو وہ پاکستانی شہری نہیں، طلال چودھری
سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر بانی پی ٹی آئی کی بڑی ہمشیرہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹوں کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا، اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر علیمہ خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی ٹویٹ میں سلیمان اور قاسم کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ نے ٹویٹ میں بچوں کے ویزوں کی وزارت داخلہ سے منظوری بارے لکھا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔