نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سے ملاقات کی۔
نائب وزیر اعظم نے ایرانی صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر ہونے پر زور دیا۔
صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کی امید ظاہر کی تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔