ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں اور ہفتے کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی، جب کہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

ایرانی صدر کے اس دورے میں کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں طے ہیں۔ آج ایرانی صدر کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر پرشکیان کا دورہ پاکستان، دونوں ممالک کیا کرنے جارہے ہیں؟ تہران ٹائمز کی رپورٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے غیر رسمی ملاقات بھی کی تھی۔

ایرانی صدر کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات شیڈول ہے، جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد پاک ایران تعلقات کو نئی جہت دینا اور خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس شہباز شریف ایرانی صدر

پڑھیں:

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط — شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا
  • وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج لاہور پہنچیں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع
  • شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے