لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چند روز قبل لاہور سے شروع کی گئی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کراچی پہنچنے کے بعد واشنگ لائن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی ایک اکانومی کلاس کی بوگی واشنگ لائن کی طرف جاتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی خوش قسمتی سے ٹرین اس وقت خالی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے باعث واشنگ لائن کی طرف جانے والا ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا، جس سے ریلوے کی صفائی اور دیکھ بھال کے معمولات متاثر ہوئے,ٹرین لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ حادثہ ہوگیا.
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
واضح رہے کہ پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا تھاجسے لاہور سے کراچی کے درمیان مسافروں کے لیے ایک جدید، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولت قرار دیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ٹریک یا ٹرین کی ممکنہ خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے مقام پر اُلٹ گئی تھی، حادثہ پٹری کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تھا تاحال ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور سے
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔