پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،ایرانی صدر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،دوطرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اورا تحاد امت پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے کہاکہ مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی قوم کا شکرگزار ہوں،پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان کے علما اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگوہوئی ،اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکرگزار ہیں۔
ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
ایرانی صدر نے کہاکہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے،پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اورمذہب پر مبنی ہیں،علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کااتحاد ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،دوطرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے: ملیحہ لودھی
پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔سابق سفیر نے کہا کہ جب تک تجارتی ڈیل کی تفصیلات سامنے نہیں آ جاتیں تجزیہ کرنا قبل از وقت ہوگا،صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے، لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ بھارت کے ساتھ غیر مشروط وفاداری چاہتے ہیں۔