روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز

روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات (ایمرجنسی سروس) نے کہا ہے کہ روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریبی کرل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے بعد 3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس کی وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ متوقع لہروں کی اونچائی کم ہے، لیکن پھر بھی شہری ساحل سے دور رہیں۔

بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم (جس نے زلزلے کی شدت 7.

0 ریکارڈ کی) نے کہا کہ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آر آئی اے‘ اور سائنس دانوں نے اتوار کو اطلاع دی کہ رات گئے کمچاتکا کے کرشینینیکوف آتش فشاں میں 600 سال بعد پہلی بار دھماکا ہوا۔

یہ دونوں واقعات گزشتہ ہفتے مشرقی روس میں آنے والے 8.8 شدت کے بڑے زلزلے سے جُڑے ہو سکتے ہیں، جس کے بعد فرانس پولینیشیا اور چلی تک سونامی وارننگز جاری کی گئی تھیں، اور کمچاتکا کے سب سے سرگرم آتش فشاں کلیوچیفسکایا کے پھٹنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
کُرِل جزائر کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوبی کنارے سے شروع ہوتے ہیں، روسی سائنس دانوں نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں آئندہ کئی ہفتوں تک طاقتور آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔

آر آئی اے نے کامچاتکا آتش فشاں دھماکوں کے جوابی ٹیم کی سربراہ، اولگا گیرینا کے حوالے سے کہا کہ یہ کرشینینیکوف آتش فشاں کے 600 سال بعد ہونے والے دھماکے کی تاریخی طور پر تصدیق شدہ پہلی مثال ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے ٹیلی گرام چینل پر اولگا گیرینا نے کہا کہ کرشینینیکوف آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ آخری بار 1463 کے 40 برس کے اندر پیش آیا تھا، اور اس کے بعد سے کوئی دھماکا ریکارڈ نہیں ہوا۔

روس کی وزارت ہنگامی خدمات کی کمچاتکا شاخ نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد 6 ہزار میٹر (3.7 میل) بلند راکھ کے بادل کو ریکارڈ کیا گیا ہے، اس آتش فشاں کی اونچائی ایک ہزار 856 میٹر ہے۔

وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ راکھ کا بادل مشرق کی طرف بحر الکاہل کی سمت جا رہا ہے، اس کے راستے میں کوئی آبادی نہیں ہے۔

وزارت نے کہا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کو نارنجی ایوی ایشن کوڈ دیا گیا ہے، جو ہوائی جہازوں کے لیے خطرے کی بلند سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی

کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے، 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں رات بھر کھلے میدانوں میں رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ
  • سوڈان میں جنگی جرائم کا خدشہ، عالمی فوجداری عدالت کا سخت انتباہ
  • ظہران ممدانی میئر بنے تو نیویارک کو فنڈز دینا مشکل ہوگا، ٹرمپ کا انتباہ
  •   برازیل : یونیورسٹی میں لوہے کا ڈھانچہ گرنے سے ایک شخص ہلاک‘ 60 زخمی
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  •  افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق