حج سے محروم رہنے والے عازمین سے اضافی رقم نہیں لیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
کراچی(این این آئی)پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہیں پیسوں میں آئندہ برس حج کرسکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پرائیویٹ آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گے، ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ برس 25 سے 26 ہزار عازمین کو حج پر بھجوائے گی اس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کر دی ہے۔ذرائع نے کہا کہ روان سال رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی بینکوں میں پاکستانی عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔گزشتہ سال پرائیویٹ حج آپریٹرز 63 کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے 26 ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے کبھی کسی کیساتھ وفاداری نہیں کی، وہ ہمیشہ شیطانِ اکبر رہا ہے،حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران بارہا یہ غلطی دہراتے رہے ہیں کہ امریکہ پر اعتماد کیا جائے، حالانکہ امریکہ نے کبھی کسی کیساتھ وفاداری نہیں کی۔ وہ ہمیشہ سے شیطانِ اکبر رہا ہے، جس نے پاکستان میں بحران کھڑے کیے، اپنے مفادات سمیٹے اور حکمرانوں کو محض ایک کھلونا بنایا۔ اگر یہی رویہ جاری رہا تو امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دے گا۔
علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اگر پاکستان اپنی پالیسی میں امریکہ کی طرف جھکاؤ اختیار کرے گا تو اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوگا کہ چین جیسے دوست کو کھو بیٹھے گا۔ چین اس وقت دنیا کی سب سے بڑی پروڈکشن فیکٹری ہے اور اس کی نظریں بھارت کی وسیع مارکیٹ پر بھی مرکوز ہیں۔ اگر چین پاکستان کے بجائے بھارت کا رخ کر لے تو یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب کچھ امریکہ کی بڑی کامیابی اور خاص طور پر ٹرمپ کیلئے ایک عظیم سیاسی جیت ہوگی اگر وہ پاکستان کو چین سے دور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسیوں کو حقیقت پسندانہ رخ دے اور امریکہ جیسے دھوکے باز ملک پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنے حقیقی اتحادیوں کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے۔