ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران کی لیڈرشپ اور فوج نے بہادری کیساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا، ایرانی میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کردیا،ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے،پاکستان ایران کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑ اہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، صدرمسعودپزشکیان پہلی بار پاکستان تشریف لائے ہیں،ایرانی صدر کیساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی، تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک لے جانے پر بات کی ہے، ایران کے صدر نے پاکستانی عوام کیلئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی نے قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت کر کے سب کے دل جیت لیے
وزیراعظم کاکہناتھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی جواز ایران کیخلاف جارحیت کی،پاکستان نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی،ایران کی لیڈرشپ اور فوج نے بہادری کیساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا، ایران کی لیڈرشپ نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، ایرانی میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ایران کو پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق ہے،پاکستان ایران کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑ اہے،ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہےدہشتگردی کیخلاف پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے،خطے میں امن اور ترقی کیلئے دہشتگردی کیخلاف ملکر اقدامات اٹھائیں گے،کسی قسم کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہمارے بارڈرز کئی سوکلومیٹر پر محیط ہیں۔
گڈانی جیٹی میں پانی کی رنگت گلابی ہونے کے غیر معمولی واقعے کی رپورٹ آگئی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ایران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نے بھی غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،غزہ میں بدترین ظلم و ستم جاری ہے، اسرائیل فلسطین میں نومولود بچوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، غزہ میں بے گناہ لوگوں کاخون بہایا جارہا ہے،غزہ میں امداد کو روک دیا گیا، فاقہ کشی پر مجبور کردیاگیا،آج پوری اسلامی دنیا کو یک زبان ہو کر غزہ کیلئے آواز اٹھانی چاہئے،غزہ میں امن کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔
یہ مقصود قائداعظمؒ کا تھا کہ جہاں کہیں مسلمان ہوں وہ سرفرازی سے زندگی گزاریں ،ہندو کے چالاک ذہن کا شکار نہ ہوں، تقسیم ہند ناگزیر تھی،پاکستان نہ بنتاتوہم ہندوﺅں کے ملاز م ہوتے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ا ایران کی ایران کو ایران کے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔