ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) پاکستان اور ایران نے درمیان تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور جس کے بعد پھر ایران کے صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر مختلف وزراء اور اعلیٰ حکام کے مابین 10 سے زائد یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا جن میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کی یادداشت، ایرانی وزیر تجارت اور پاکستانی وزیر خوراک کے درمیان تجارتی تعاون کی یادداشت، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان مالیاتی و ریلوے شراکت، وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان مختلف سماجی و ثقافتی معاہدے، ثقافتی روابط، موسمیاتی تبدیلی، بحری امور، قانون و انصاف، داخلہ اور فضائی خدمات کے شعبوں میں متعدد یادداشتوں کا تبادلہ شامل ہے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جب کہ ایرانی صدر کی آج شام کے وقت صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات شیڈول ہے، صدر مملکت کی طرف سے ایرانی صدرکےاعزاز میں عشائیے کا بھی امکان ہے، دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی ملاقاتوں میں پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے علاوہ توانائی و تجارت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایرانی صدر اور ایران کے درمیان
پڑھیں:
امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے پشت پناہی سے پیچھے نہیں ہٹتا اور خطے سے اپنے فوجی اڈے ختم نہیں کرتا تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی غرور و تکبر سے بھری ذہنیت صرف یہ چاہتی کہ اس کی مانی جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر ہمارا ملک مضبوط ہوگا تو اس کے مخالفین کو یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ ایک مضبوط ملک سے جنگ لڑنے میں ان کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے تو اس عمل سے ہمارے ملک کو تحفظ حاصل ہوگا۔