چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکہ میں محمد رضوان ، بابر اعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا میں پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اچانک لاؤڈر ہل پہنچ گئے، انہوں نے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے ملاقات کی،چئیرمین پی سی بی نے ملاقات کے دوران ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق گفتگو کی ۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران چیئرمین پی سی بی پاکستان کی بیٹنگ کے بعد سائیڈ لائن پر بیٹھے ہوئے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ سرگوشیاں کرتے نظر آئے۔
ملاقات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف چہ موگیاں شروع کر دی، کئی نے کہا کہ ایشیا کپ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی ہو رہی ہے ۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محمد رضوان
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔