کرشمہ کپور اور آنجہانی سنجے کپور کے تعلقات پر سنیل درشن کے حیران کن انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
معروف بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے آنجہانی سابق شوہرسنجے کپور کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ہدایتکار سنیل درشن نے کرشمہ سے ان کے رشتے کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جنہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
کرشمہ کیساتھ بطور ہدایتکار کئی فلموں میں کام کرنے والے سنیل درشن کا کہنا ہے کہ کرشمہ شادی کے بعد اپنی شناخت سے محرومی کا شکار تھیں۔ وہ ایک سادہ، گھریلو زندگی گزارنا چاہتی تھیں، مگر عملی طور پر وہ ایک ’ٹرافی وائف‘ بن کر رہ گئیں جوکہ انہیں بلکل پسند نہیں تھا۔
سنیل کے مطابق کرشمہ اور سنجے کی شادی کا فیصلہ غیرمتوقع تھا اور دونوں کی شخصیت اور زندگی کے نظریات مختلف تھے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی سنجے کی بہن کرشمہ کی بچپن کی سہیلی تھیں مگر اپنی سہیلی کے بھائی سے شادی کے بعد دہلی کے شاہانہ طرزِ زندگی میں کرشمہ خود کو ایڈجسٹ نہیں کر پائیں۔
2003 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کی راہیں 2016 میں باضابطہ طور پر جدا ہوئیں اس دوران ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔
سنیل درشن کا کہنا تھا کہ اگرچہ علیحدگی کے وقت سنجے پر کرشمہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ سونے کیلئے مجبور کرنے اور تشدد کے الزامات سامنے آئے تاہم طلاق کے بعد دونوں کی درمیان صلح ہوگئی اور انہوں نے بچوں کی پرورش کے لیے تعلقات بہتر بنائے۔ سنجے نے دوسری شادی کرلی تاہم کرشمہ تاحال ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سنجے کپور کی اچانک موت پر کرشمہ کپور نے اپنے بچوں کے ہمراہ ان کی آخری رسومات اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جو دونوں کے درمیان بہتر تعلقات کا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنجے کپور سنیل درشن کے بعد
پڑھیں:
شوگر کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا معمول کیا ہوسکتا ہے؟
حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض ہفتے بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کو صرف ایک یا 2 دنوں میں مکمل کر لیں تو بھی وہ قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق
اس طرزِ زندگی کو ماہرین ’ویک اینڈ واریئر‘کا نام دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جو افراد ہفتے کے صرف ایک یا 2 دن میں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، اُن میں موت کے عمومی خطرات 21 فیصد کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ 33 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
یہ تحقیق پیر کے روز انٹرنل میڈیسن کے معروف طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے، تحقیق کی قیادت ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ پوسٹ ڈاکٹر محقق ڈاکٹر ژی یوآن وو نے کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بچوں میں ذیابیطس کا مرض خطرناک حد تک بڑھنے لگا، وجوہات اور علامات؟
ماہرین کے مطابق یہ نتائج ان لوگوں کے لیے خاص طور پر اہم ہیں جو مصروف زندگی یا دیگر رکاوٹوں کے باعث روزانہ ورزش کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، اس تحقیق نے اس بات کو مزید اجاگر کیا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لچکدار ورزش کا معمول بھی انسولین کی حساسیت اور شوگر کنٹرول کو بہتر بنا سکتا ہے، جو مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول آف پبلک ہیلتھ انسولین ذیابیطس صحت ورزش ویک اینڈ واریئر