لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا گھیرا اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے سے متعلق دو اہم مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وقت کم ہونے کے باعث فیصلہ فوری طور پر سنانا ممکن نہیں تھا۔پہلے کیس میں، تھانہ شادمان کو جلانے کے واقعے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا، جن میں سے 25 افراد کا باقاعدہ ٹرائل کیا گیا۔ 15 افراد کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم دوران سماعت وفات پا چکا ہے۔ مقدمے میں 45 سرکاری گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔
دوسرے مقدمے میں، جناح ہاس کے قریب راحت بیکری چوک پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں 17 افراد کا ٹرائل ہوا، 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس کیس میں 65 گواہان نے شہادت ریکارڈ کروائی۔ نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید شامل ہیں۔دریں اثنا، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں اپنی ضمانت منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت نے کارروائی 11 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیا مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ محفوظ مقدمات کا کا فیصلہ سب نیوز کیس میں
پڑھیں:
200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ، جیکولین کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا
بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔
یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ای ڈی کے مطابق اداکارہ کیخلاف اس کیس کا آغاز اگست 2022 میں ہوا تھا، جب دہلی پولیس کے پاس سوکیش چندر شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مرکزی وزارت قانون کے اعلیٰ عہدیدار کا جھوٹا دعویٰ کر کے معروف تاجر کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی رہائی کے بدلے رقم حاصل کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب چند شیکھر نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ جیکولین کو بےحد مہنگے تحائف دیئے جس کے باعث اداکارہ کو بھی 200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نامزد کیا گیا۔