9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔
مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصلہ محفوظ
پڑھیں:
پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟عدالت کا وکیل استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ چینی 160سے 170روپے کلو ہو جاے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،درخواستگزاروں کے وکیل احمد سکھیرا کے عدالت میں دلائل دیئے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ چینی 160سے 170روپے کلو ہو جاے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا، وکیل احمد سکھیرا نے کہاکہ ونڈ فال پروفٹ پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے ،تین، چار لوگ فائدے میں، اکثریت نقصان اٹھا رہی ہے تو ٹیکس کیسے لگے گا؟انکم ٹیکس میں بنیادی حقوق شامل نہیں، میرا انحصار آرٹیک 10پر ہے،عدالت نے کہاکہ آرٹیکل 10اے فیئر ٹرائل کے بارے میں ہے، ٹیکس سے کیا تعلق ہے،وکیل احمد سکھیرا نے کہاکہ ٹیکس میں عوامی سماعت کا حق ہونا چاہئے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ انکم ٹیکس قانون میں عوامی سماعت کی کوئی شق نہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ٹیکس نافذ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے،اس کیس میں پراسس کی خلاف ورزی کہاں ہے؟وکیل احمد سکھیرا نے کہاکہ میری اتنی عمر ہو گئی ہے، میرے بچے بیرسٹر اور یہاں بیٹھے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا آپ کی عمر کیا ہے؟وکیل احمد سکھیرا نے کہاکہ میری عمر 57سال ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 57سال کو آپ بوڑھا سمجھتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل کے جواب پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔
پی سی بی نے فخرزمان کو متنازعہ آؤٹ دینے پر آئی سی سی کو تھرڈ امپائر کی شکایت کردی
مزید :