ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حالات بدترین حالت میں ہیں جہاں حکومت اور اپوزیشن تحریک انصاف کی اندرونی سیاسی لڑائیاں عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا ہے فیصلے جو آ رہے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں، صبح ایک بندہ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ آج ہم احتجاج کریں گے پھر ساری قیادت اڈیالہ جیل پہنچ جاتی ہے، کھانے کھا کر واپس آ جاتی ہے لیکن عام کارکن پس رہا ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا اس کا علم نہیں۔
انہوں نے موجودہ سیاسی بحران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو سیاست ہو رہی ہے اور نہ ہی وکالت، آپ کو ویسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تھا جیسے ہندوستان میں راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کے خلاف ثبوت پیش کیے، پاکستان میں اس وقت ایک غیر یقینی صورتحال ہے، عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں پانچ مختلف مقدمات شامل ہیں، ان مقدمات میں الزام ہے کہ فواد چودھری نے اپنے کارکنان کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور ہنگامہ آرائی کیلئے اکسایا۔فواد چودھری نے عدالت میں پیش ہو کر تفتیش مکمل ہونے کی اطلاع دی اور ان کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری پر جناح ہاقس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں ضمانت پہلے ہی موجود ہے، جبکہ مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا سکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رحمت العالمین اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے،نوٹیفکیشن سب نیوز پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی اپوزیشن لیڈر شبلی فرازکا دفتر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل جب سے فتنہ جیل گیا ملک میں سب ٹھیک ہورہا ہے، عظمی بخاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فواد چودھری نے کے درمیان حکومت اور لاہور میں سب نیوز رہے ہیں کہا ہے نے کہا
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت عالیہ پشاور میں اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی بحالی کےلیے درخواست پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔
پشاورہائیکورٹ کے بینچ کے روبرو اسد قیصر کے وکیل محمد آصف بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست بحال کی اور انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت عالیہ پشاور نے اپنے فیصلے میں اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں مصروف ہیں، اس وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے، ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔