لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے.

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے.

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں. ادھر گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11 فٹ کم رہ گیا.

دوسری جانب موسم خرابی کے باعث اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں اتارا گیا فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو بھی اسلام آباد لینڈنگ میں دشواری ہے جس کے باعث غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی .

حکام کا مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہو ئی جب کہ کراچی سے نجی ائیرلائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی اس کے علاوہ کوالالمپور سے لاہور کے لیے غیرملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں ایک سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی . 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلابی صورتحال علاقوں میں اسلام آباد بارشوں کے تاخیر کا کے باعث

پڑھیں:

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔جموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں کے گھروں اور 1,073 اطراف کے گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈی ایچ ایس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ مہم جاری ہے۔ وفاقی وزیرِ صحت کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ ڈینگی پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت انتظامی کارروائیاں اور عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 10 کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 44 تک پہنچ گئی
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا