لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) تیز ہواؤں کے ساتھ لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، وحدت روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے 4 اگست سے 7 اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کا چھٹا سپیل پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کے علاقے میں مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ سیلاب متاثرین نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کی۔ حافظ آباد کے بعد مختلف دیہات میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتہ سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان ابھی تک لاپتہ ہیں۔ گجرات و گرد و نواح میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 299 ہوگئی۔ دریں اثنا لاہور گجر پورہ کے علاقے چائنہ سکیم سی بلاک میں سائن بورڈ گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں بادامی باغ کے علاقے میں عثمان چوک کے قریب ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ دریائے راوی کے پرانے پل کے قریب بارش کے دوران مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے۔ سپیل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔

علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں 1610 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق ، 1853 زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • غیرقانونی بل بورڈ پر کے ایم سی ودیگر اداروں سے تحریری جواب طلب
  • سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد