لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت 4 اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی 5 اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نظام کو مزید تقویت دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اڑھائی گھنٹے کے دورانیہ میں اوسطا 40.
نشتر ٹاؤن 40، چوک ناخدا 57، فر خ آباد 45، گلشن راوی، جوہر ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں 3،3 ملی میٹر ،سمن آباد 2 اور قرطبہ چوک میں 43 ملی میٹر بارش برسی۔ موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 4 اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے، مون سون کا چھٹا سپیل پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت 4 اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی 5 اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نظام کو مزید تقویت دے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں ملی میٹر
پڑھیں:
ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے 4 اگست سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 اور 7 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں شدید بارش کا امکان ہے۔
سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں 6 اگست کو بارش اور آندھی کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سیاح بارش کے دوران سفر سے گریز کریں اور موسمی صورت حال سے آگاہ رہیں۔