جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) پاکستان میں پہلی بار ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے لئے ہسپتال میں فری علاج معالجہ کے لئے مکمل جدید وارڈ اور یتھ کارڈز کا آغاز۔ٹرانسجینڈرز کے علاج معالجہ میں پیدا ہونےو الی رکاوٹوں نفرتیوں اور امتایزی سلوک کا خاتمہ کردیا گیا۔
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال موہلنوال لاہور نے پیپلز نیڈز ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹرانسجینڈر صحت انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال کے بانی اور سی ای او محمد عبدالشکور، پیپلز نیڈز ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور ممتاز صحافی شاہد نذیرچودھری، لاہور مال روڈ کے صدر بابر محمودخان، رینجرز ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بریگیڈیئر آفتاب، معروف سماجی کارکن شیخ پرویز، جیو پاک ہسپتال کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیشان اور معروف سیاسی شخصیت ندیم پہلوان شامل تھے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر زین، مینجنگ ڈائریکٹر جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال، نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انیشی ایٹو صحت کی مساوات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، اور ٹرانسجینڈر افراد کو ان کے بنیادی انسانی حق یعنی معیاری علاج تک مفت رسائی فراہم کرے گا۔
فاونڈر جیو پاک ہسپتال عبدالشکور نے بتایا کہ یہ پاکستان کا پہلا چیریٹی ہسپتال ہے جہاں ٹرانسجینڈر وارڈ اور سرجیکل تھیٹر موجود ہے اورمفت علاج، سرجری اور تشخیصی سہولیات مہیا کی جائیں گی اورٹرانسجینڈر افراد کے لیے مخصوص ماحول اور دیکھ بھال کی جائے گی
تقریب کے دوران ٹرانسجینڈر افراد کو مفت صحت کارڈز بھی دیے گئے، جن کے ذریعے وہ جیو پاک ہسپتال میں جامع صحت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔چئیرمین پیپلز نیڈویلفئر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ یہ منصوبہ جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال اور پیپلز نیڈز ویلفیئر سوسائٹی کی مشترکہ کاوش ہے، جو صحت اور سماجی بہبود کے میدان میں ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔تقریب سے ندیم پہلوان نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے ٹرانسجینڈرز کے لئے فنڈز مخصوص کئے ہیں۔جیو پاک ہسپتال میں ٹرانسجینڈرز کو بھی ہنر سکھایا جائے گا جس سے یہ کمیونٹی باعزت خودکار روزگار کماسکے گی ۔آپا فردوس نے اس تقریب میں ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے لئے کی جانے والی خدماتا کو سراہا۔
رینجر ہسپتال کے ایم ایس بریگیڈئر آفتاب نے کہا کہ جیو پاک ہسپتال نے تاریخ ساز قدم اٹھایا ہے جس سے ٹرانسجینڈرز کو معاشرے میںا ب عزت کے ساتھ فری علاج ملا کرے گا ۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال جیو پاک ہسپتال وارڈ اور کے لئے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-15
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نیخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔