لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
علامتی تصویر۔
لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد مقابلے، زیادتی کے چوتھے ملزم سمیت 8 ہلاک، ڈسکہ میں اہلکار شہید
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی ڈی پولیس کی زیرحراست ملزم نذیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا ہے۔ چوتھا پولیس مقابلہ ساندہ کے علاقے میں ہوا۔ جہاں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی زیر حراست ملزم سلمان خالد مارا گیا۔ دریں اثناء ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو شہید جبکہ کانسٹیبل نوید زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو تھانہ کینٹ راہوالی کے علاقے میں مارے گئے جن کی شناخت گلفام اور علی حیدر کے نام سے ہوئی۔ علی حیدر ورک نواحی گاؤں چک پاکھر جبکہ گلفام عرف گامو قوم پلارنواحی گاؤں منگوکی ورکاں کا رہنے والا تھا۔ خاندان کے متعدد افراد پہلے بھی پولیس مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل افتخار سندھو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گوجرانوالہ میں فرانسیسی آباد کے قریب سی سی ڈی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران عمر فاروق نامی ڈاکو مارا گیا تھا، اس کا ساتھی فرار ہو گیا تھا، تتلے عالی میں سی سی ڈی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی۔ علاوہ ازیں حافظ آباد پل سیم قلعہ بخشہ تھانہ کالیکی کی حدود میں مبینہ مقابلے کے دوران باغبانپورہ لاہور کا جنید مارا گیا۔