پیرا کی گاڑی کی ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی، اہلکار فرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی42: پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی تیز رفتار سرکاری گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار بھائی شدید زخمی ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل آخری منٹ اسٹاپ پر پیش آیا جہاں پیرا فورس کی گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ دونوں بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
عینی شاہدین اور پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد پیرا فورس کے اہلکار رکنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ نے پولیس سے قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے منظرِ عام پر آنے سے حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین ممکن ہو رہا ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر کے بعد اہلکار موقع پر رکے بغیر فرار ہو گئے۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو ثبوت کے طور پر شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔ پیرا فورس کے اہلکاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی میں بے قابو منی بس سے کچل کر 2 بھائی جاں بحق،حادثے میں 11 افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں تیز رفتا ر بے قابو منی بس نے موٹرسائیکل سوار 2بھائیوں کو کچل دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریورروڈ پر منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ گئی ،جس کے نتیجے میں 2کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ ایکس-8 روٹ کی منی بس نے سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع سورتی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دونوں بھائیوں کو ٹکر ماری، حادثے کے بعد منی بس ڈرائیور کے بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی،حادثے کی بنیادی وجہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ تھی، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ علی شاہ اور اس کے 15 سالہ بھائی دانیال کی موت کی تصدیق کی۔جبکہ زخمیوں کی شناخت عاشق خان، سعید احمد، شعیب، عبدالبسیل، محمد کمال، سلیم، زینت منیر، عقیل ملک، سلمان، مقصود نوشاد اور ایک نامعلوم 30 سالہ شخص کے طور پر کی گئی۔