کراچی؛ سلطان آباد میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ سلطان آباد کے علاقے میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹیو ی فوٹیج سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کو موصول واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ٹی خان روڈ پر واقع دکان پر 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان پہنچے، جن میں سے 2 اندر داخل ہوئے ایک کاؤنٹر پر رہا جب کہ 2 ساتھی اسلحہ لیے دکان کے باہر پہرہ دیتے رہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، لیاری گینگ وار کے بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک
ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔ ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کیلئے ایک شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔ ملزمان نے 2020ء میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کیا تھا، جبکہ ایک ہلاک ملزم 2021ء میں بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی ہوا تھا۔