لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور:
آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے، آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے تھانے نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی، کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی گئی، ان ڈرائیو ایپ نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہوگیا، کھانا 45 ہزار روپے مالیت کا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آن لائن
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی