لاہور سامان اتارنے آئے ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے 9 مئی مقدمے میں شامل کر دیا، حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پنجاب پولیس کی ایک اور بڑی نااہلی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے جس میں ایک بزرگ شخصیت کو 9 مئی کے مقدمے میں ڈال دیا اور ان کی جیب سے ایک لاکھ روپے بھی نکال کر چھین لیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ ان بزرگ شخصیت کا نام محمد جمیل ہے ، یہ 9 مئی کے مقدمے 103/23 تھانہ سرور روڈ میں اپنا ٹرائل فیس کر رہے ہیں، یہ ٹرک ڈرائیور ہیں اور ان کا تعلق ہری پور سے ہے ، یہ 5 اگست 2023 کو لاہور دھرمپورہ میں سامان اتارنے آئے تھے ، یہ نماز پڑھنے گئے اور واپس آ رہے تھے تو 2 پولیس اہلکاروں نے ان کو روکا جیب سے ایک لاکھ روپے کیش نکالے اور پکڑ کر ڈالے میں بٹھا دیا، جو بندہ کبھی پہلے لاہور نہیں آیا تھا اسے 9 مئی کے مقدمے میں نامعلوم میں ڈال دیا اور یہ کئی ماہ تک جیل میں رہے، ان کی ضمانت ہوئی اور اب یہ ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
’’بچے محفوظ پنجاب محفوظ‘‘گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کیلئے خصوصی اینیمیشن سیریز کی دوسری قسط جاری
جمیل کا تعلق ہری پور سے ہیں، ٹرک ڈرائیور ہے۔۵ اگست 2023 کو یہ دھرمپورہ لاہور سامان اتارنے آئے۔ مسجد نماز پڑھی اور نماز سے واپسی پر ۲پولیس اہلکاروں نے روکا ان کی تلاشی لی۔جیب سے ۱ لاکھ کیش نکلا۔ایک پولیس کےڈالے میں بٹھا دیا اور پھر یہ کئی ماہ تک ۹ مئی کے کیس میں جیل رہے۔ pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مئی کے
پڑھیں:
لاہور: کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد دکان کی چھت پر لگا لوہےکا بورڈ اتار رہے تھے کہ بورڈ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔
پولیس نے کہا کہ بورڈ میں کرنٹ آنے سے چاروں افراد جاں بحق ہوئے۔