آرمی میوزیم لاہور،غلامی سے آزادی تک کی سفری داستان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور کا آرمی میوزیم ملکی تاریخ کا ایسا مقام ہے جہاں غلامی کی زنجیروں سے آزادی کی صبح تک کا ہر منظر، ہر قربانی، ہر آہٹ اور ہر سسکی گویا مجسم ہو جاتی ہے.
میوزیم میں قدم رکھتے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہے، میوزیم کی سب سے منفرد بات ڈیوراما (تھری ڈی ماڈلز)ہیں،1857 کی پہلی جنگِ آزادی ہو یا تحریکِ پاکستان کے ولولہ انگیز لمحے سب کچھ ایسے سچائی کے رنگ میں پیش کیا گیا ہے کہ دیکھنے والا خود کو ان مناظر کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔
بانی پاکستان کا تاریخی خطاب،ان کے سامنے بیٹھے لارڈ مائونٹ بیٹن اور ان کی اہلیہ اور پاس کھڑی مادر ملت فاطمہ جناح کا مجسم ایساگمان ہوتا ہے جیسے ہم بھی اسی لمحے میں موجود ہیں۔
بیل گاڑیاں، اونٹ گاڑیاں، پیدل قافلے، روتے بلکتے بچے، خون میں لت پت لاشیں، لوٹ مار، عزتوں کی پامالی یہ سب کچھ آرمی میوزیم میں اس شدت سے دکھایا گیا ہے کہ دیکھنے والے کی آنکھیں نم ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔
شہری سعد عبداللہ نے کہاکہ تحریکِ آزادی اور جنگوں کے بارے میں پڑھا ضرور تھا لیکن یہاں آکر ان لمحوں کو دیکھامحسوس کیا۔میوزیم محض سیاحتی نہیں بلکہ ایک درسگاہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کراچی:شہر قائد میں ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، وزیر مینشن سے گلبائی تک سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریلرز، ٹرکوں اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ہے، جس کے باعث چھوٹی گاڑیاں ان کے درمیان پھنس کر رہ گئیں۔
متعدد ٹرک ڈرائیوروں نے گاڑیاں بند کر کے سڑک پر ہی ڈیرے ڈال لیے، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔