لاہور میں چینی کا شدید بحران، سعد رفیق کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور میں چینی کا بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پرچون دکاندار چینی فروخت کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاھور میں چینی کا بحران بڑھ رھا ھے
پرچون دکاندار چینی نہیں بیچ رھے ، ضلعی انتظامیہ کے میجسٹریٹ بسا اوقات بغیر خریداری دکانداروں کے خلاف چالان کاٹ رھے ھیں
دکانداروں کا موقف ھے کہ 190 روپے خرید کر 173 پر بیچنا ممکن نہیں چنانچہ انہوں نے چینی رکھنا بند کر دیا ھے
شوگر مافیا کو…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 6, 2025
سعد رفیق کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹ بعض اوقات بغیر خریداری کے ہی دکانداروں کے خلاف چالان جاری کر رہے ہیں، دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب وہ چینی 190 روپے فی کلو خریدتے ہیں تو اسے 173 روپے فی کلو مقررہ قیمت پربیچنا ممکن نہیں، اسی لیے انہوں نے چینی رکھنا ہی بند کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
معاشی ماہرین کے مطابق چینی کے بحران کی ایک بڑی وجہ شوگرمافیا کا من مانی قیمتیں مقرر کرنا اور ذخیرہ اندوزی ہے، سعد رفیق نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر مافیا کو لگام دی جائے اور اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحران چالان چینی سعد رفیق شوگر مافیا ضلعی انتظامیہ لاہور مجسٹریٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چالان چینی سعد رفیق شوگر مافیا ضلعی انتظامیہ لاہور مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ شوگر مافیا سعد رفیق
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
لاہور:ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد کیس اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ بروقت اور کامیاب کارروائی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اے ایس ایف ملکی ہوائی اڈوں کو منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر لمحہ چوکس اور سرگرمِ عمل ہے۔