لاہور:

پنجاب حکومت دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے، اس سلسلے میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور کروا لیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول کے مطابق ہم نے بل منظور کر لیا  ہے اور اب اسمبلی سے منظور ہو گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔ بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا، نئی حلقہ بندیاں ہوں گی،  جن میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی کے مطابق یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم، ایک یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہوں گے۔ منتخب ہونے والے ممبرز کو ایک  ماہ میں سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہو گا۔ 9 منتخب ہونے والے ممبر اپنا چیئرمین و وائس چیئرمین خود چنیں گے۔ 9 منتخب ہونے والے ممبرز ریزرو سیٹوں کے ممبرز چنیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی تجویز پر  ڈی سی کو ضلعی کمیٹیوں چیئرمین بنانے کی متنازع شق میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔  بل میں ترمیم کے مطابق ضلعی کمیٹیوں کے چیئرمین عوامی نمائندے ہوں گے، ڈی سی شریک چیئرمین ہوں گے۔

اس سے پہلے حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2025 میں ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ڈی سی کو تعینات کرنے کی تجویز کی تھی۔ حالیہ ترمیم پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی متفقہ تجویز پر کی گئی ہے۔

بل میں ترمیم کے مطابق آبادی کے حساب سے سب سے بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ 6 ماہ کے لیے ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا۔ 6 ماہ بعد آبادی کے حساب سے دوسری بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا۔ مرحلہ وار 6 ماہ کے لیے ہر مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا اور کسی مقامی حکومت کا ہیڈ نہ ہونے کی صورت میں اگلے ضلع کو مدنظر رکھا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ میں لوکل گورنمنٹ بل پر ہر ہفتے شق وار بریفنگ جاری ہے، جسے منظوری کے لیے اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین مقامی حکومت کا ہیڈ لوکل گورنمنٹ قائمہ کمیٹی چیئرمین ہو کے مطابق جائے گا

پڑھیں:

ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا معاملہ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ای سی پی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی 13 نومبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، اس کےلیے کئی بار الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو تحریر کرچکا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے آخری مراسلہ مورخہ 23 اکتوبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ ترمیمی بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں 21 اکتوبر کو پیش کیا گیا، کمیٹی نے بل کو مزید غور کیلئے موخر کردیا۔

اسلام آبادکی مقامی حکومتیں مورخہ 14 فروری 2021 کو اپنی مدت پوری کر چکی ہیں اور اس وقت سے یہ الیکشن تاخیر کا شکار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے اور خط و کتابت سے مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 13 نومبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کےلیے مقرر کیا جائے گا۔

سماعت میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ ترامیم اور اسلا م آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق سیکشن 219(3) کے تحت وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت ہوگی۔

اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی نے دو وزراء کے پی ایس ڈی پی میں منصوبوں کو مسترد کر دیا
  • قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 4سینیٹرز کے سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف
  • موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
  • ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف
  • پنجاب اپوزیشن لیڈر کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ عدالت میں چیلنج
  • کمزور بلدیاتی نظام
  • ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ
  • مکمل ادائیگی کے باوجود عوام کو گیس میٹرز نہ لگنے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برہم
  • تحریک انصاف نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
  • پی ٹی آئی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ چیلنج کردیا