پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
برطانیہ کیلیے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے منتظر مسافروں کا پی آئی اے دفاتر میں تانتا بندھ گیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ انتظامیہ برطانوی سول ایوی ایشن کے تھرڈ کنٹری آپریٹنگ (ٹی سی آئی) لائسنس کی منتظر ہے اور اس وجہ سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے 3 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قومی ایئرلائن کیلیے فلائٹ آپریشن کاآغاز نہ ہو سکا۔
تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تین برطانوی ایٔرپورٹس پرمسافروں کے کھانے کی سہولت کیلئے ٹینڈر جا ری کردیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں جمعہ ، ہفتہ ،اتوار اور بدھ کو پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب تھرڈ کنٹری آپریٹنگ لائسنس تاحال جاری نہیں ہو سکا جس میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔
یاد رہے پی آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز ایک ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دورانِ پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-859 لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا۔
پائلٹ نے غیر معمولی مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا۔
ذرائع کے مطابق اس پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد کراچی ایئرپورٹ پر ریسکیو اور ایئرپورٹ سیکورٹی عملہ متحرک ہوگیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال کر ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ابتدائی معائنے میں پتا چلا ہے کہ پرندہ طیارے کے اگلے حصے سے ٹکرایا جس سے ونڈ اسکرین پر دراڑیں پڑ گئیں اور حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو فوری طور پر کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق طیارے کی مرمت کا عمل جاری ہے، جو تقریباً 12 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ مرمت کے بعد جہاز کو انجینئرنگ ٹیم کی کلیئرنس کے بعد دوبارہ اڑان کی اجازت دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ طویل عرصے سے درپیش ہے اور اس کے تدارک کے لیے ایئرپورٹس کے اطراف صفائی، شور شرابہ اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
متاثرہ پرواز کے مسافروں کو فی الحال کراچی میں ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں انہیں کھانے ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی طیارے کو کلیئرنس ملے گی، تمام مسافروں کو آج رات ہی جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔