جنوبی وزیرستان، پولیس پر حملے میں 3 راہگیر جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی
جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کی پولیس نے تصدیق کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی حملہ میں محفوظ رہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوئے جنکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ ڈی سی اور دیگر کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد شرپسند عناصر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔