انتظار ختم! لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین "SRT" کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرین کے روڈ ٹیسٹ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ خود مانیٹرنگ بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک ایس آر ٹی کے تجرباتی سفر میں شرکت کی۔
عام ٹریفک کے درمیان رننگ چیک کے دوران ٹرین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
مکمل الیکٹرک ٹرین ایک بار چارجنگ پر 40 کلومیٹر سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹرین کا آغاز 3 بوگیوں کے ساتھ آغاز ہوا جبکہ مستقبل میں 4 بوگیاں لگانے کی گنجائش ہے۔ہر ٹرین میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔
رائیونڈ اور کینال روڈ پر شہریوں نے SRT کو دیکھ کر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اب ہر روز ایک نئی خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ لاہور کی خوبصورتی اور جدیدیت میں SRT ایک نیا اضافہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید اعلان کیا کہ SRT کا دائرہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد تک بڑھایا جائے گا۔ جلد وہاں بھی خوشخبری سننے کو ملے گی۔
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے،کبھی فراموش نہیں کرینگے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیادہے، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ا نہوںنے کہاکہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا، شہدا کا مشن جاری رہے گا، ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔