پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کی کال تو دے دی گئی، تاہم پارٹی قیادت اب تک اس حوالے سے واضح حکمت عملی مرتب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب بھر کے تمام حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت تو جاری کر دی ہے، لیکن لاہور میں احتجاج کی نوعیت اور مقام کے حوالے سے قیادت میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سینئر رہنماؤں نے لاہور میں تمام حلقوں کے کارکنان کو یکجا کر کے ایک بڑی مشترکہ ریلی نکالنے کی تجویز دی ہے، جب کہ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت دیگر رہنما اس مؤقف کے حامی ہیں کہ قیادت اور کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں الگ الگ احتجاج کریں تاکہ گرفتاریوں اور ممکنہ مقدمات سے بچا جا سکے۔
ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ لاہور میں احتجاج کس جگہ کیا جائے گا، کیونکہ رہنماؤں کی مختلف آرا کے باعث حتمی حکمت عملی تشکیل نہیں دی جا سکی۔ قیادت اس بات پر متفق نظر آتی ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں سے بچاؤ کے لیے تمام ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کرنی چاہیے۔
صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکن اور سپورٹرز اب پارٹی کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں، جو واضح کرے گی کہ 5 اگست کا احتجاج لاہور سمیت پنجاب بھر میں کس انداز میں منعقد کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی حکمت عملی
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان، اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے، فیصل چودھری
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل بانی تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نے اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ ان کو سزائیں نہ بھی ہوتیں تو تحریک تب بھی نہیں چلنا تھی، تحریک کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔
فیصل چودھری نےکہا کہ 9 مئی قابل مذمت واقعہ ہے، جو لوگ ملوث نہیں تھے ان کو سزائیں دینا زیادتی ہے، پی ٹی آئی نے ہر جگہ لڑائی لی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کمپرومائزڈ ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی لڑائی ہے۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت میں کوئی ایسا شخص نہیں جو لڑائی ختم کرا سکے، کئی بار کہہ چکا ہوں موجودہ قیادت تحریک نہیں چلاسکتی، یہ بات بانی پی ٹی آئی کو بھی بتا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔