وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرام سپراٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلانے کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 اگست 2025ء ) عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام”سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ“ میں تجرباتی سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کے ٹیسٹ کے ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ “ ترکی، چین،ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ ” سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ“ میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ چار کی گنجائش ہے۔ نورنکو انٹر نیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلی مکمل ای ٹرین ”سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ“ ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے۔ ” سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ“ میں ائیر کنڈیشننگ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ ”سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ “ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے لئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی عوام کو بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری ملے گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف نے نے ایس آر ٹی وزیر اعلی
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو