شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی، دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔
اپنی چھت اپنا گھر، بلاسود قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے آج مجھے آپ سے ملاقات کا شرف بخشا، سب کو اپنی چھت اپنا گھر بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے مجھے آپ کی خدمت کی توفیق دی۔مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت ہر روز نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے یہ بات بالکل سچ ہے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، کل کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کرایہ دو ورنہ گھر خالی کرو، بچوں کیلئے گھر بنانا ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 7 ماہ کی قلیل مدت میں 64 ہزار قرضے دیئے جا چکے ہیں، تمام 64 ہزار افراد کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرض دیئے ہیں، اللہ سب کو اپنی چھت اپنے گھر میں سکون والی زندگی دے، تقریبا 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار گھر بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں اپلائی کیلئے ہزاروں کالز موصول ہوئیں، ہزاروں کالز تو نہیں سن سکیں لیکن سیکڑوں کالز خود سنی ہیں، یہ صرف گھر نہیں بلکہ 64 ہزار داستانیں ہیں، اگست کے آخر تک یہ 64 ہزار قرض 75 ہزار تک پہنچ جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے بھی گھر بنائے اور لوگوں کو دیئے، پنجاب میں بہت سارے خاندان ایسے ہیں جن کے پاس اپنے گھر نہیں، ماہانہ 35 ہزار کمانے والا اپنا گھر نہیں بناسکتا، پوری دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 7 ماہ کی قلیل مدت میں 64 ہزار گھر کبھی نہیں بنے، کوئی شخص ہاتھ کھڑا کرکے بتادے کہ اس کو سفارش پر یہ قرض ملا ہے، ہم پر یہ الزام لگتا ہے کہ یہ لاہور کو پورا پنجاب سمجھتے ہیں یہ درست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت قرض دیئے جا رہے ہیں، کوشش کروں گی 5 سال میں 5 لاکھ سے زائد گھر دے کر جاں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گی ہر سال ڈیڑھ لاکھ گھروں کا ٹارگٹ پورا کروں، 6 ماہ میں 50 ہزار بلاسود قرض کسی حکومت نے نہیں دیئے، 100 فیصد میرٹ پر یہ بلاسود قرض دیئے گئے ہیں، محنت کشوں اور مزدوروں نے اپنے گھر بنائے ہیں، جو مزدور کسی کے گھر کی اینٹیں اٹھاتے تھے آج وہ اپنی گھر کی اینٹیں لگا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلی بنی تو وعدہ کیا تھا یہ گھر آپ کو دوں گی، آپ کو کہا تھا 15 لاکھ قرض پر ماہانہ 14 ہزار قسط دینی ہے، ایک ہزار ملین کی قسطیں موصول ہوچکی ہیں، جو کل کسی کے گھر کی اینٹیں اٹھاتے تھے آج انہوں نے اپنے گھر کی چابی اٹھائی ہوئی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پہلے بھی لوگ گھر دینے کے خواب دکھاتے رہے اور آپ دیکھتے رہے، اس حکومت پر سب کا اعتبار ہے، ہم نے قرض دیتے وقت ڈھنڈورا نہیں پیٹا، 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس 1 مرلے سے لے کر 10 مرلے تک زمین تھی اس کو قرض ملا اور اس نے گھر بنالیا، جن لوگوں کے پاس زمین نہیں ان کیلئے اپنی زمین اپنا گھر کی سکیم لا رہے ہیں، میں 2 ہزار پلاٹس دینے سے شروعات کر رہی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم فاٹا کے تحت 19 اضلاع سے اپنی زمین اپنا گھر سکیم شروع کر رہے ہیں، ہمارے پاس پہلے مرحلے میں 2 ہزار پلاٹس ہیں، اس وقت پاکستان کی قیادت اہل ہاتھوں میں ہے، نوازشریف ہر وقت شہباز شریف کو کہتے ہیں کہ لوگوں کیلئے مہنگائی کم کریں۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور پنجاب میں ترقی آرہی ہے، آج لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، اپنے گھر تعمیر ہو رہے ہیں، گزشتہ 5 برسوں میں پاکستان کو کوئی پوچھتا نہیں تھا، آج پاکستان ابھرتے ہوئے سورج کی طرح طلوع ہو رہا ہے، پنجاب بھی آج ترقی کی راہ پر کھڑا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا ڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا، مجموعی طور پر ٹیرف 50فیصد ہوگیا وزیر قانون کی پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، نااہلیوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کا مشورہ نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر وزیراعلی پنجاب بلاسود قرض انہوں نے ہزار گھر اپنے گھر رہے ہیں گھر کی نے گھر
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔