Daily Mumtaz:
2025-11-05@06:50:04 GMT

آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کر لی

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں نجی تقریب میں اپنے قریبی دوست اور بزنس مین زین احمد سے شادی کر لی۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کے پیار کی خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور چند ماہ قبل دونوں نے باضابطہ طور پر انسٹاگرام پر اپنی محبت کا اعتراف کیا تھا۔ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

زین اور آئمہ کی شادی انتہائی سادہ اور پرائیویٹ انداز میں منعقد کی گئی تھی تاکہ اس خوشی میں صرف قریبی لوگ ہی شریک ہو سکیں۔۔

آئمہ بیگ کی اس سے قبل اداکار شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی توڑ دی۔ پھر وہ زین احمد کو دیکھنے لگی اور اب اس نے شادی کر کے اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔

آئمہ بیگ نہ صرف گلوکاری میں بہت کامیاب ہیں بلکہ وہ اپنی منفرد فیشن سینس اور خود اعتمادی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ اس نے ہمیشہ اپنی شخصیت کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے اور لوگوں کی رائے کی پرواہ نہیں کی۔ اب شادی کے بعد وہ بھی زندگی کے اس نئے سفر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آئمہ بیگ

پڑھیں:

آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل

نیو دہلی:

آپریشن سندور میں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی مجرمانہ خاموشی بھارت میں سیاسی طوفان میں تبدیل ہو گئی ہے۔

مودی سرکار کی اس خاموشی کو اپوزیشن جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی صدرکے پاکستان کے حق میں بیانات نے بھارتی حکومت کیلئے مزید شرمندگی پیدا کر دی ہے۔ 

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں، وہ امریکی صدر کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتے،انہی کے حکم پر آپریشن سندور روکا گیا۔

کانگریس کی سینئر رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ ٹرمپ کے مطابق 7  بھارتی طیارے مار گرائے گئے،م ودی کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس سچائی کو تسلیم کر چکے۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی خبروں اور  پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کیخلاف منظم مہم شروع کررکھی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پروپیگنڈے کی تازہ ترین مثال کوٹ رادھا کشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آئی جہاں 28 سالہ تاجر شیخ معیز جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے باوجود کہ انکا کسی عسکریت پسند تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،2025ء کے وسط تک بھارت میں جھوٹی خبروں کے 1,087سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
  • پنجاب میں56 ہزار مساجد کی جیوٹیکنگ
  • کشمیر کی صورتِحال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے: مشعال ملک
  • ’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘
  • زاہد احمد کا ڈیجیٹل کریئیٹرز کے خلاف بیان پر یو ٹرن
  • ’’اب تو فرصت ہی نہیں ملتی۔۔۔!‘‘
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا