Express News:
2025-11-05@02:20:40 GMT

گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ 

نجی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ آئمہ اور زین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی تعلق کا انسٹاگرام پر بھی باضابطہ طور پر اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا۔ اس تقریب کی ایک تصویر شب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس سے ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ جوڑا اب باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہے اور ایک نئے سفر کا آغاز کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں تاہم انہوں نے کچھ عرصے بعد سوشل میڈیا پر منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد آئمہ کو زین احمد کیساتھ متعدد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ئمہ بیگ

پڑھیں:

خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔

Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS

— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025

گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں56 ہزار مساجد کی جیوٹیکنگ
  • کشمیر کی صورتِحال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے: مشعال ملک
  • کالج کی ’مغوی‘ طالبہ36 روز بعد عدالت میں پیش، عمر کے تعین کا حکم، یہ کیسے ہوگا اور کیا طریقہ کار ہے؟
  • نیپالی گلوکارہ کا پاکستانی سنگر ریشما کو زبردست خراج تحسین
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟