لاہور:9 مئی سے متعلق مقدمات میں بڑی پیشرفت، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے عمر سرفراز کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں کیسز کا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کو سزاوں کے جیل ورانٹ جاری کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے سال قید
پڑھیں:
فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفتیشی رپورٹس طلب کرلی۔(جاری ہے)
جمعہ کو سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر فواد چوہدری حاضری کے لیے پیش ہوئے، اور اپنی حاضری لگائی ۔