9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
عدالت نے عمر سرفراز کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں کیسز کا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کو سزاوں کے جیل ورانٹ جاری کیے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے سال قید
پڑھیں:
نیپرا کی جانب سے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد
ویب ڈیسک: نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔ سیپکو اور حیسکو پر نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری نہ لانے پر جرمانے عائد کیے گئے۔
نیپرا کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، نیپرا قوانین پر سیپکو عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر پولز کی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد نہ کرنے پر بھی جرمانے لگائے گئے۔
نیپرا نے 4 مختلف فیصلوں پر سیپکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو احکامات بھجوا دیے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے سیپکو پر 3 مختلف فیصلوں کے تحت 7 کروڑ روپےکا جرمانہ لگایا ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حیسکو پر ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، حیسکو پر 2023۔24میں نقصانات کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری لانے میں ناکامی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
سیپکو پر نقصانات کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری لانے میں ناکامی پر5 کروڑ روپےکا جرمانہ عائد کیا گیا۔
سیپکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد میں ناکامی پر لگایا گیا، ایک کروڑ روپے کا جرمانہ پولز کی ارتھنگ میں ناکامی پر لگایا گیا۔
نیپرا کی جانب سے سیپکو اور حیسکو کو15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیپکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم