جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی‘ مصدقہ نقل کیلئے کورٹ فیس ایک سو روپے تک کم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ کے لئے زیر التواء فٹنس سرٹیفکیٹس کا اجراء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے تاریخی اقدامات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے ساتھ وکلاء وفد نے ملاقات کی۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ تمام چیزیں محض نعروں سے تبدیل نہیں ہوتیں اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب قانون بن جاتے ہیں تو انکا واپس ہونا یا ترامیم ہونا آسان مرحلہ نہیں ہوتا۔ عدالتی فیس و نقل فارم فیس میں تبدیل یا نفاذ پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نہ تو کسی فیس کا نفاذ کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی فیس کو اکٹھا کر کے استعمال کی جاتی ہے چونکہ کورٹ فیس اور نقل فارم فیس میں تبدیلی کا نفاذ باقاعدہ فنانس بل کے ذریعے کیا گیا تھا تو اس میں ترمیم آسان نہیں تھی۔ ہم اپنی بساط سے بڑھ کر بارز و وکلاء کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فنانس بل میں ترمیم کے تمام مرحلے میں ذاتی دلچسپی دکھائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم کی جانب سے
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :