لاہور میں بارش، سائن بورڈ و چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں بارش کے باعث سائن بورڈ اور چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ گجر پورہ میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سائن بورڈ گر گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سائن بورڈ گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چھت گرنے سے
پڑھیں:
بحرالکاہل میں ایل نینو سرگرم، پاکستان کے موسم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
— فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحرالکاہل میں ایل نینو سرگرم ہو رہا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کے موسموں پر پڑتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ایل نینو 2016ء کے بعد اب سرگرم ہو رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں معمول سےکم بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تھر پارکر ریجن سمیت سندھ میں رواں مون سون میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے بارش کا سبب بنتے رہیں گے۔
امریکی موسمی ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال بحرِ اوقیانوس میں معمول سے کم طوفان متوقع ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہےگا، کراچی میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 5 جون تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ گزشتہ رات سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا باعث بنا۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ موئن جوداڑو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مانو روہڑی میں 20 ملی میٹر بارش جب کہ ہواؤں کی رفتار 104 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیرِ اثر خیر پور، دادو، گھوٹکی، تھر پارکر اور ملحقہ اضلاع میں بھی بارش کا امکان رہے گا۔