مجھے کیوں نکالا وجوہات بتائیں، رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے۔
سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔
محمد رضوان 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل تھے، رضوان کے سوا تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جانب سے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بورڈ سے خود کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر کرنے کی وجوہات بھی پوچھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے اس پر کوئی لچک نہیں دکھائی اور رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قسطوں کا کاروبار مہنگا پڑ گیا—500 بائیکس اور ہزاروں چالان ایک ہی شہری کے نام!
موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائدکے ٹریفک چلان جاری ہوگئے۔سیف سٹی ذرائع کے مطابق قسطوں کا کاروبارکرنے والے شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، 500 موٹرسائیکلوں کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چلان بھجوائےجاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قسطوں پرموٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا شہری گڑھی شاہوکا رہائشی ہے جو 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرچکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خریداروں نے ابھی تک موٹرسائیکلوں کی مکمل قیمت دکاندار کو نہیں دی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہیں اس لیے چالان اس کے نام
پرہیں۔