لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے جنڈیالہ روڈ پر ڈرون گرا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا کیوں کہ پہلے بھی اس علاقے میں اسی قسم کا ڈرون منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے حالیہ آپریشنز کے دوران 300 سے زائد ڈرائیوروں کو جرمانے اور 350 سے زائد شہریوں کو رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔(جاری ہے)
آئی ٹی پی حکام کا کہنا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، ڈرونز کو لین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں، اوور لوڈنگ، ون وہیلنگ اور ڈرائیونگ کے دیگر خطرناک رویوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ڈرون کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی فوٹیج کی بنیاد پر قانونی کارروائی کے ذریعے 300 سے زائد ڈرائیوروں کو پہلے ہی جرمانہ کیا جا چکا ہے، آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر 350 سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی ہے اس کے علاوہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث متعدد گاڑیوں کو بھی مقامی تھانوں میں بند کر دیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
جنوبی لبنان کے قصبے بنتِ جبیل میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کےمطابق جنوبی لبنان کے صوبے نباتیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کئی مہینوں سے جنگ بندی نافذ ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ الخردلی سڑک پر ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔
واضح رہے اسرائیل لبنان میں باقاعدگی سے حملے کرتا رہتا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے ایک سال سے زیادہ کی جھڑپوں کے بعد نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوب میں دو افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کے کمانڈر عمار ہائل قصیبانی اور اس کے ’قوۃ الرضوان‘ یونٹ کے ایک رہنما کو مار دیا ہے۔