دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے پروازوں میں پاور بینکس کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرادیئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمریٹس کی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2025ء سے ہوگا، تاہم ایمریٹس کے صارفین کو اب بھی مخصوص شرائط کے ساتھ ایک پاور بینک جہاز پر لے جانے کی اجازت ہے لیکن ہوائی جہاز کے کیبن میں پاور بینک استعمال نہیں کیے جاسکتے، نہ ہی پاور بینک سے ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے اور نہ ہی ہوائی جہاز کے پاور سورس کا استعمال کرتے ہوئے پاور بینک کو چارج کیا جاسکتا ہے۔

ایمریٹس کے نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس کے صارفین ایک پاور بینک لے سکتے ہیں جو 100 واٹ آورز سے کم ہو، جہاز پر کسی بھی ذاتی ڈیوائس کو چارج کرنے کے لیے پاور بینکوں کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، ہوائی جہاز کی پاور سپلائی کا استعمال کرتے ہوئے پاور بینک کو چارج کرنے کی اجازت نہیں ہے، تمام پاور بینکوں پر ان کی صلاحیت کی درجہ بندی کی معلومات واضح ہونی چاہیئے، ہوائی جہاز میں اوور ہیڈ سٹویج بن میں پاور بینک نہیں رکھے جا سکتے اور اب انہیں سیٹ کی جیب میں یا اپنے سامنے والی سیٹ کے نیچے بیگ میں رکھا جاسکتا ہے، چیک ان شدہ سامان میں بھی پاور بینکوں کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ایک جامع حفاظتی جائزے کے بعد دبئی کا فلیگ شپ کیریئر خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک مضبوط اور فعال مؤقف اختیار کر رہا ہے، ایمریٹس کے نئے ضوابط طیارے میں جہاز کے دوران ان کے استعمال پر پابندی لگا کر پاور بینکوں سے وابستہ خطرات کو نمایاں طور پر کم کریں گے، کیبن کے اندر قابل رسائی جگہوں پر پاور بینکوں کا ذخیرہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آگ لگنے کی شاذ و نادر صورت میں تربیت یافتہ کیبن عملہ فوری طور پر جواب دے سکتا ہے اور آگ کو بجھا سکتا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پاور بینک پاور بینکوں کا استعمال ایمریٹس کے ہوائی جہاز کو چارج

پڑھیں:

کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز کی کوششوں کا خیرمقدم  کیا ہے اور  کہا ہے کہ  کے سی آر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں۔

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کے سی آر کی ہر صورت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون کی امید ہے، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو پاکستان ریلویز سے مل کر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کے سی آر کراچی کے 2.5 کروڑ شہریوں کیلئے اہم ٹرانزٹ سہولت بنے گا،  سینیٹ کمیٹی کی تجاویز کا  بھی خیرمقدم کرتے ہیں ، جلد رکاوٹیں دور ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک آئی ڈی کی نئی ایپلی کیشن متعارف
  • پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش
  •  زیر تعمیر منصوبے پاکستان کیلئے اہم‘بروقت تکمیل ترجیح:چیئرمین واپڈا
  • کلفٹن اور ڈیفنس کے شہریوں کو آوارہ کتوں کے خراب اثرات سے بچانے کیلئے نیا طریقہ متعارف
  • کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے قرارداد قومی اسمبلی سے منظور
  • احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت، ملک محمد احمد خاں
  • عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست، تفتیشی افسر طلب
  • چین میں بڑی عمر کے افراد میں چوسنیوں کا رجحان عام کیوں ہوتا جارہا ہے